نئی دہلی،23؍ اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) اکتوبر میں قومی دارالحکومت میں 650 ڈینگو کے نئے واقعات درج کیے گئے ہیں۔ ایک جاری رپورٹ کے مطابق دارالحکومت میں اس بیماری سے متعلق افراد کی تعداد 5870 تک پہنچ چکی ہے ۔ اس مہینے کے 21 تک تک 1077 واقعات درج کئے گئے ہیں۔قومی راجدھانی دہلی میں لوک نائک جے پرکاش کے ہسپتال میں دو اموات سمیت اس بیماری سے پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مچھر کے کاٹنے کی وجہ سے اس بیماری کی وجہ سے، یکم اگست کوسری گنگا رام ہسپتال میں پہلی موت درج کی گئی تھی جب12سالہ بچہ اس سے فوت ہوا تھا۔یہ کہا گیا ہے کہ اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں 1073 اور 731 ملاریا اور چکن گنیا کے واقعات درج کئے گئے ہیں ۔ڈینگوکے 5870 واقعات میں سے 2884 لوگ دہلی کے ہیں جبکہ دیگر افراد دوسری ریاست کے شہری ہیں۔ جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے مطابق اس سال 14 اکتوبر تک پورے دہلی کے اعداد و شمار جمع کیے گئے، دہلی میں مچھرنسل کی 1,92,746 واقعات کی اطلاع دی گئی ہے ۔